حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں واقع امام علی (ع) سینٹر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کے محبان اور شیعیانِ اہل بیت علیہم السلام کو نیمہ شعبان کے جشن کو شایانِ شان طریقے سے منانے کی دعوت دی ہے۔
امام علی (ع) سینٹر کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں کہا گیا: "ہم انتہائی مسرت کے ساتھ آسمانِ امامت کے آخری چراغ، زمین کے وارث، صاحب العصر و الزمان امام مہدی (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) کی ولادت کا جشن مناتے ہیں لہذا آپ سے درخواست ہے کہ اس جشن میں شرکت فرمائیں۔ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کے ظہور میں تعجیل فرمائے اور ہمیں ان کے مخلص پیروکاروں میں شامل کرے۔"
مرکز امام علی (ع) نے اس مبارک دن کی مناسبت سے ایک خصوصی جشن کا اہتمام کیا ہے، جس میں شرکت کے لیے تمام عقیدت مندوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
پروگرام کی تفصیلات:
خطیب: شیخ فہد فاضل (سوئیڈن)
تاریخ: اتوار، 16 فروری
وقت: شام 6 بجے (مقامی وقت کے مطابق)
آپ کا تبصرہ